سکھر : فائق علی راجڑی کی گزارش پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبداللہ نے کھلی کچہری منعقد کی

فائق علی راجڑی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نیوز

سکھر : فائق علی راجڑی کی گزارش پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبداللہ نے کھلی کچہری منعقد کی

3200 ہیومن رائٹس پروٹیکشن محب وطن آرگنائزیشن پاکستان رجسٹرڈ ڈویژن کے کوآرڈینیٹر فائق علی راجڑی کی گذارش پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبداللہ نے کھلی کچہری منعقد

کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں

تمام سرکاری ملازم جائز کاموں سے دفاتر میں آنے والے لوگوں سے بہتر رویہ اختیار کریں، کسی کو بھی شکایت کا موقع نہیں ملنا چاہیے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب اوباوڑو کے قریب پبلک پارک میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا. تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبدﷲ نے لوگوں کے مسائل معلوم کرنے کے لئے سماجی تنظیم ہیومن رائٹس پروٹیکشن محب وطن آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن سکھر کی گذارش پر پبلک پارک اوباوڑو میں کھلی کچھری منعقد کی

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسطقیم قریشی، اسسٹننٹ کمشنر اوباوڑو اور تحصیلدار سمیت محکمہ تعلیم، صحت، سماجی بہبود، زراعت، آبپاشی، لائیو اسٹاک و پولیس افسران سمیت عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوباوڑو میں کھلی کچھری منعقد کرنے کا مقصد عام لوگوں کے مسائل معلوم کرکے موقع پر ہی حل کرنا ہے.

انہوں نے کہ تمام محکموں کے افسران کا بنیادی فرض ہے کہ وہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اس سلسلے میں جائز مسائل لیکر دفاتر میں آنے والے لوگوں سے بہتر سلوک اختیار کیا جائے تا کہ علاقے کے غریب و نادار لوگوں کی مشکلات کم ہوسکیں.

ڈپٹی کمشنر نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی ملازم کو رشوت نہ دیں اگر کوئی ملازم رشوت طلب کرے تو اطلاع دی جائے تا کہ ایسے ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے. کھلی کچھری کے دوران ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی متعدد لوگوں کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایات جاری کیں اور شکایات کا ازالہ کرکے رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا.

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیراعظم کے بیان پر پریس ریلیز جاری کرنا غیر مناسب ہے: وفاقی وزراء

Fri Mar 5 , 2021
وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بیان پر پریس ریلیز جاری کرنا غیر مناسب ہے، ادارے اپنی غیر جانبداری پریس ریلیز سے ظاہر نہیں کرتے، الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وفاقی وزیر فواد چودھری اور بیرسٹر علی ظفر […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031