کراچی: خورد برد میں ملوث نیشنل بینک کے تین ملازمین سمیت 4 افراد گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے84 لاکھ روپے سے زائد کی خورد برد میں ملوث نیشنل بینک کے 3 ملازمین اور ایک پرائیویٹ ملازم کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فہد خواجہ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں اشہد صدیقی،جہانزیب بشیر، کریم بخش اورمحمد اوصاف شامل ہے،بینک ملازمین نے ملی بھگت سے جعل سازی اور فراڈ کی واردات نیشنل بینک کی این اوآر کمپلیکس میں کی۔

مرکزی ملزم اشہد صدیقی نامی آئی ٹی ماہر نے بینک ملازمین کی ملی بھگت سے نجی کمپنی کےہم نام اکاونٹ ہولڈر کی رقم اپنے اکاونٹ میں منتقل کی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے جعلسازی میں ملوث مختلف برانچز کے بینکاروں میں اے وی پی،منیجر،آپریشن افسر،افسر گریڈ ون،منیجر،ہیڈ کیشئیر کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا جبکہ خالد رشید اور حسین میمن نامی دو بینک ملازم کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سکھر : فائق علی راجڑی کی گزارش پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبداللہ نے کھلی کچہری منعقد کی

Thu Mar 4 , 2021
فائق علی راجڑی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نیوز سکھر : فائق علی راجڑی کی گزارش پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبداللہ نے کھلی کچہری منعقد کی 3200 ہیومن رائٹس پروٹیکشن محب وطن آرگنائزیشن پاکستان رجسٹرڈ ڈویژن کے کوآرڈینیٹر فائق علی راجڑی کی گذارش پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبداللہ […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930