ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کا ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا اچانک دورہ‎

قصور(اشفاق سرور سے)

  ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کا ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا اچانک دورہ‘صفائی ستھرائی اور مختلف کلاس رومز میں جاکرتعلیمی معیار کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ماہم آصف ملک‘پرنسپل کرنل (ر) محمد عدیل‘ایڈمنسٹریٹر محمد جہانگیر چوپڑا بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر قصور نے سکول میں صفائی ستھرائی‘کمپیوٹر لیب‘آڈیٹوریم اورمختلف کلاس رومز میں جا کر طلباء وطالبات کے تعلیمی معیار کو چیک کیا اور بچوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے واش رومز میں صفائی ستھرائی اور بچوں کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے پرنسپل کو ہدایت کی کہ جوڈیشل کالونی میں واقعہ سرکاری زمین پر نیا جونیئر ونگ بنانے کیلئے فوری طور پر تخمینہ لگوایا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اساتذہ نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں پر یکساں توجہ مرکوز رکھیں اور بہتر کارکردگی کیلئے دلجمی سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر کو پرنسپل نے کمیٹی روم میں سکول کی کارکردگی بارے تفصیلاً بریفنگ دی
قصور(اشفاق سرور سے)
Posted in Uncategorized

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سینیٹ انتخابات میں سندھ اسمبلی سے پیپلزپارٹی کی امیدوار پلوشہ خان کامیاب ہوگئیں‎

Thu Mar 4 , 2021
شیخ محمد حارث ۔ کرائم رپورٹر سینیٹ انتخابات میں سندھ اسمبلی سے پیپلزپارٹی کی امیدوار پلوشہ خان کامیاب ہوگئیں۔ سندھ اسمبلی  سے  سینیٹ کی  11 نشستوں پر  انتخابات میں سندھ اسمبلی کے 168 میں سے167 اراکین نےحق رائے دہی استعمال کیا جبکہ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے رکن سید […]

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930