پاک فضائیہ کی ٹیم نے نیشنل جونیئر انڈر 25 سیلنگ چمپئین شپ اپنے نام کرلی

پاک فضائیہ کی سیلنگ ٹیم نے نیشنل جونئیر چمپئین شپ انڈر 25 میں اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے تینوں طلائی تمغے جیت کر چمپئین شپ اپنے نام کر لی ہے۔

پاک فضائیہ نے 9 میں سے 8 تمغے جیت کر تاریخ رقم کی۔ کلفٹن کراچی پر منعقدہ اس چیمپئین شپ کے فائنل میں پاک فضائیہ کے سیلرز نے تینوں کیٹیگریز کے تمام میڈلز اپنے نام کر لئے۔

لیزر کیٹیگری میں پاک فضائیہ کے اویس چھائے رہے اور طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ اسی کیٹیگری میں پاک نیوی کے حمزہ سخت مقابلے کے بعد چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ کانسی کا تمغہ پاک فضائیہ کے آگسٹن نے حاصل کیا۔

470 کلاس کیٹیگری میں طلائی، چاندی اور کانسی کے تمام تمغے بھی پاک فضائیہ نے اپنے نام کئے۔ عظیم اور مبشر علی نے طلائی تمغہ، زین بن یامین اور محمد عبداللہ نے چاندی کا تمغہ جبکہ دانیال تنویر اور عمران نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ونڈ سرفنگ RSX کیٹیگری میں بھی پاک فضائیہ کا پلڑا بھاری رہا۔ سمیع اللہ نے طلائی تمغہ، نوید اقبال نے چاندی کا تمغہ اور محمد سلیمان نے کانسی کا تمغہ جیت کر یہ کیٹیگیری اپنے نام کر لی۔

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، محنت اور لگن کی ضرورت ہے: جان شیر خان

Tue Mar 2 , 2021
ملتان: (دنیا نیوز) سکواش لیجنڈ کھلاڑی جان شیر خان کا کہنا ہے کہ سپانسر کی نہیں، ہمارے کھلاڑیوں میں محنت کی کمی ہے۔ چھوٹے شہروں میں ٹورنامنٹ کرانے کی اچھی روایت بنی، اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔ ملتان میں بلوچستان انٹرنیشنل لیگ کے میچز دیکھنے کے لئے آئے […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930