یوئیفا چیمپئنز لیگ، چیلسی نے اٹلیٹکو میڈرڈ کو ہرا دیا

فٹبال یوئیفا چیمپئنز لیگ پری کوارٹرز فائنل میں چیلسی نے اٹلیٹکو میڈرڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا، فیصلہ کن گول گائروڈ نے اڑسٹھویں منٹ ایروبک سٹائل میں کیا۔

سپر سٹار لوئس سوآریز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ الٹا پھڈے باز کھلاڑی کا حریف انٹونیو روڈیگر سے جھگڑا سامنے آ گیا۔

تفصیل کے مطابق انگلش سرزمین پر فٹبال مقابلے جاری ہیں۔ یوئیفا فٹبال چیمپئنز لیگ پری کوارٹرز فائنل میں اٹلیٹکو میڈرڈ کا چیلسی سے مقابلہ ہوا۔

کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا۔ تابڑ توڑ حملے تو جاری رہے لیکن پہلے ہاف تک کوئی گول نہ ہو سکا جس کے بعد میچ سنسنی خیز ہو گیا۔

اڑسٹھویں منٹ گائروڈ نے ایروبک سٹائل میں گول کر کے سب کو حیران کر دیا۔

ایک صفر کی برتری پر ٹاپ ٹیم اٹلیٹکو میڈرڈ کے کھلاڑی زیادہ جوشیلے ہو گئے۔ مایہ ناز بلکہ پھڈے باز کھلاڑی لوئس سوآریز کی حریف انٹونیو روڈیگر سے ٹکر ہوئی۔

دونوں کا آپس میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تو ساتھی کھلاڑیوں اور ریفریز نے بیچ بچاؤ کیا۔ ایک صفر کی ہار سے اٹلیٹکو میڈرڈ کا ٹاپ پوزیشن پر جانے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاک فضائیہ کی ٹیم نے نیشنل جونیئر انڈر 25 سیلنگ چمپئین شپ اپنے نام کرلی

Tue Mar 2 , 2021
پاک فضائیہ کی سیلنگ ٹیم نے نیشنل جونئیر چمپئین شپ انڈر 25 میں اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے تینوں طلائی تمغے جیت کر چمپئین شپ اپنے نام کر لی ہے۔ پاک فضائیہ نے 9 میں سے 8 تمغے جیت کر تاریخ رقم کی۔ کلفٹن کراچی پر منعقدہ اس چیمپئین شپ […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031