سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر بنانے کیلئے حمزہ شہباز بھی متحرک

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر بنانے کیلئے حمزہ شہباز بھی متحرک ہوگئے۔ لیگی رہنما نے ارکان قومی اسمبلی کو قائد حزب اختلاف کی رہائش گاہ طلب کر لیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے ہدایت کی ہے کہ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی اسلام اباد ہر صورت پہنچیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے سینٹ الیکشن میں لیگی اراکین قومی اسمبلی کی 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں ان کی جیت پارٹی کی جیت ہے، یوسف رضا گیلانی کی جیت کے کیے تمام ممکنہ پارٹی وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔

یاد رہے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اپنی 157 نشستیں ہیں، اتحادیوں میں ایم کیو ایم کی 7، مسلم لیگ ق کی اور بی اے پی کی 5، 5 جی ڈی اے کی 3، شیخ رشید کی آل پاکستان مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی 1، 1 نشست جبکہ 1 آزاد امیدوا اسلم بھوتانی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس طرح پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

دوسری طرف متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں میں سے مسلم لیگ ن کی 83، پیپلزپارٹی کی 55، متحدہ مجلس عمل پاکستان کی 15، اے این پی اور جماعت اسلامی کی 1،1 نشست جبکہ 3 آزاد امیدواروں کا ساتھ بھی حاصل ہے۔ متحدہ اپوزیشن کے مجموعی اراکین کی تعداد 161 بن جاتی ہے۔ یوں وفاق کی جنرل نشست پر اپوزیشن کو جیتنے کے لئے حکومتی اتحاد میں سے 10 ووٹ توڑنے ہوں گے۔

اس وقت قومی اسمبلی کا ایوان 341 اراکین پر مشتمل ہے، اگر تمام ووٹ کاسٹ ہوتے ہیں تو جیتنے والے امیدوار کو 171 ووٹ درکارہوں گے۔ اگر تمام ووٹ کاسٹ نہیں ہو پاتے تو کاسٹ ووٹوں میں سے 51 فیصد ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار فاتح قرار پائے گا۔
 

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سینیٹ انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا آغاز ہوگیا

Tue Mar 2 , 2021
سینیٹ انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا آغاز ہوگیا۔ اسلام آباد کی دو نشستوں کیلئے 800 بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔ سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے 2600 سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔ سندھ کی 11 نشستوں کے لئے 600 بیلٹ پیپرز چھاپے جا […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930