پاکستان سپر لیگ 6: نیشنل سٹیڈیم میں آج گولڈن ربن ڈے منایا جائے گا

پی سی بی نے سپر لیگ 6 میں بچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے دن منانے کا اعلان کیا ہے۔ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گولڈن ربن ڈے منایا جائے گا۔

کینسر میں مبتلا 2 بچوں کو موں کی دستخط شدہ شرٹس بطور تحفہ دی جائیں گی، 12 مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں شیڈول ڈبل ہیڈر میچز کے موقع پر پنک ربن ڈے منایا جائے گا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال بریسٹ کینسر کے مریضوں کی تعداد میں 13 لاکھ 80 ہزار کا اضافہ ہوتا ہے جبکہ اس مرض کی وجہ سے ہر سال 4 لاکھ 58 ہزار اموات بھی ہو رہی ہیں تاہم اگر بروقت تشخیض ہو جائے تو اس مرض سے نجات بھی ممکن ہے۔

گولڈن ربن ڈے پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں لگی اسٹمپس کو گولڈن اور پنک ڈے پر قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگی اسٹمپس کو گلابی رنگ میں رنگا جائے گا۔ ان دونوں روز سٹیڈیم میں نصب بڑی سکرینز پر مرض کی آگاہی سے متعلق پیغام بھی نشر کئے جائیں گے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاک فضائیہ سے منسوب آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بغیر کسی نتیجہ ختم

Mon Mar 1 , 2021
صادق آباد میں پاک فضائیہ سے منسوب ہونے والا آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ہی سنسنی خیز ہو گیا، حیدر آباد اور بہاول پور کے میچ کا فیصلہ مقررہ وقت اور پنلٹی سٹروکس سے بھی نہ ہو سکا۔ جناح سپورٹس کمپلیکس صادق آباد میں آل پاکستان ہاکی کپ […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031