ایک روزہ مقابلہ جات گورنمنٹ مسلم پوسٹ گریجویٹ کالج برائےخواتین نارووال میں منعقد

نارووال : ( نمائندہ خصوصی ۔ رانامحمد مدثر )

مورخہ 27 فروری 2021 وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر کی طرح ضلع نارووال میں بھی ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن کی زیر نگرانی پنجاب ٹیلنٹ ہینٹ برائے 2021، ایک روزہ مقابلہ جات گورنمنٹ مسلم پوسٹ گریجویٹ کالج برائےخواتین نارووال میں منعقد ہوئے جس میں ڈپٹی کمشنر نارووال ظہیر حسن نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی

فوکل پرسن برائے پروگرام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عمرفاروق وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزمراد علی گوندل، پرنسپل محترمہ نغمانہ یاسمین، وائس پرنسپل ملیحہ و دیگر اس موقع پر موجود تھیں

وزیراعلی پنجاب کے ٹیلنٹ ہینٹ پروگرام کےمقابلہ جات میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے افراد میں کیش پرائز تقسیم کیے گے۔ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ٹیلنٹ پروگرام سے نوجوان فنکاروں تخلیق کاروں اور فنون لطیفہ میں دلچسپی رکھنے والوں کو ایک بہترین پلیٹ فارم حاصل ہوا ہے

جس میں مختلف مقابلوں میں حصہ لینے والوں نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈویژنل اور صوبائی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں بھی نارووال کے نوجوان نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

نارووال : ( نمائندہ خصوصی ۔ رانامحمد مدثر )
Posted in Uncategorized

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

لودھراں : ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران قریشی صاحب نے ڈسٹرکٹ جیل لودھراں کا وزٹ

Sat Feb 27 , 2021
ڈاکٹر محمد اعظم ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نیوز لودھراں : ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران قریشی صاحب نے ڈسٹرکٹ جیل لودھراں کا وزٹ کیا ۔

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031