فٹبال ایف اے کپ: مانچسٹر یونائیٹڈ نے ویسٹ ہیم کو ایک صفر سے ہرا دیا

فٹبال ایف اے کپ کے پانچویں راؤنڈ میں سٹارز سے بھری ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ نے ویسٹ ہیم کو ایک صفر سے ہرا دیا۔

واحد اور فیصلہ کن گول انجری ٹائم میں ہوا جبکہ برن ماؤتھ نے برنلے کو دو صفر سے شکست دے کر چونسٹھ سال بعد کوارٹرز فائنل میں جگہ بنا لی۔

تفصیل کے مطابق انگلش میدانوں پر فٹبال مقابلے جاری ہیں۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم آمنے سامنے آئیں۔ ایف اے کپ پری کوارٹرز فائنل کا آغاز دفاعی انداز میں ہوا۔ سر توڑ کوششوں کے باوجود مقررہ وقت تک کوئی گول نہ ہو سکا۔ سنسنی خیز مقابلے میں انجری ٹائم میں واحد گول مک ٹومنے نے کیا۔

دوسرے میچ میں گویا تاریخ رقم ہوئی۔ برن ماؤتھ نے برنلے کو دو صفر سے ہرا کر آؤٹ کیا۔ برن ماؤتھ نے جارحانہ انداز اپنایا۔ اکیسویں منٹ میں پہلا گول ہوا۔ اٹھاسویں منٹ پنلٹی پر دوسری کامیابی ملی۔

دونوں ٹیموں مانچسٹر یونائیٹڈ اور برن ماؤتھ کی ایف اے کپ کے کوارٹرز فائنل تک رسائی نے شائقین کی خوب دلچسپی بڑھائی۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کرم پور بجارانی: مجلس وحدت المسلمین پاکستان‎

Sat Feb 27 , 2021
سنتوش گروال ۔ enn نمائندہ کعبے میں علی علیہ السلام کی آمد  جشنِ مولود کعبہ کرم پور بجارانی: مجلس وحدت المسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ”ٹاؤن کرم پور بجارانی” کی جانب سے جشنِ مولود کعبہ ولادت باسعادت امام علی علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔ جشن مولود کعبہ سے […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031