عمران ہاشمی نے بالی وڈ انڈسٹری کو جعلی قرار دے دیا

معروف بھارتی اداکار عمران ہاشمی نے بالی وڈ فلم انڈسٹری کو جعلی قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران عمران ہاشمی نے بالی وڈ کو جعلی قرار دینے کی وجہ بتاتے ہوئے اس بات سے اتفاق کیا کہ یہاں ہر کوئی سامنے تو آپ کی تعریف کرتا ہے لیکن پیٹھ پیچھے آپ کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتا ہے ۔

عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کسی بھی شخص کی ذاتی زندگی اس کے پیشے سے زیادہ اہم ہونی چاہئے ۔ انہوں نے فلموں میں کام کے علاوہ انڈسٹری کی چکاچوند سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوستوں اور گھر والوں کی وجہ سے الگ تھلگ رہتے ہیں،کام کے بعد انڈسٹری سے دور رہنے کی وجہ سے انہیں اپنی سنجیدگی کو برقرار رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے ۔

Posted in Uncategorized

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کےپی فوڈ اتھارٹی کی ہنگو،چترال اورہری پور میں کارروائیاں، مضر صحت اشیائے خورونوش برآمد

Sat Feb 27 , 2021
خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے ہنگو،چترال اورہری پور میں کارروائیوں کے دوران مضر صحت اشیائےخورونوش برآمد کرلیں، حکام نے متعدد دکانیں سیل کر دیں۔ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کےمطابق ہنگومیں بیکری یونٹ سے 500 کلو مضر صحت گھی، 1500 لیٹر مضرصحت مشروبات اور 50 کلو چائنہ سالٹ برآمد ہوا۔ ہنگو میں […]

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930