جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 50 اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشتگر نورستان مارا گیا

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 50 اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشتگردمارا گیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے طیارزہ میں خفیہ اطلاع پر اہم کارروائی کی گئی ،سکیورٹی فورسزکی کارروائی میں دہشتگردکمانڈر نورستان عرف حسن بابا ماراگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد کمانڈرنورستان 2007 میں ٹی ٹی پی بیت اللہ محسود گروپ میں شامل ہوا،وہ جنوبی وزیرستان میں بڑی دہشتگردکارروائیوں کا ماسٹر مائنڈتھا،دہشتگرد نورستان بارودی سرنگیں تیار کرنے اورمارشل آرٹس کا بھی ماہر تھا

،آئی ایس پی آر کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی نے نورستان کو 2016 میں خیسورا کاکمانڈربنایا ،دہشتگرد نورستان 50 سکیورٹی اہلکاروں کو شہید کرنے میں ملوث تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر نورستان نے 2008 میں شوال درگئی پوسٹ پر حملہ کیا ،2008 کے دوران حملے میں ایف سی کے 3 جوان شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردنورستان نے جون 2009 میں خیسورامیں بارودی سرنگ بچھائی تھی،خیسورا حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 5 جوان شہید ہوئے،7 جون 2009 کو کمانڈر نورستان نے شکئی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا،جس میں فورسز کے 7 جوان شہید ہوئے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا: وزیراعلی عثمان بزدار

Fri Feb 26 , 2021
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا، پہلے فیز میں 1300 ارب روپے کی کاروباری سرگرمیاں ہونگی، ماضی میں پلاننگ کے بغیر منصوبے عوام کیلئے اذیت کا باعث بنے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930