مسئلہ کشمیر صرف مذاکرات سے ہی حل ہوسکتا ہے، جنگ مسائل کا نہیں: وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر صرف مذاکرات سے ہی حل ہوسکتا ہے، جنگ مسائل کا نہیں، برصغیر کے تمام تنازعات بات چیت سے حل کرنے کے خواہشمند ہیں، جب تک مسائل سے نہیں نکلیں گی خوشحالی نہیں آئے گی۔

کولمبو میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے کاروبار بڑھانے اور کشیدگی کم کرنے کیلئے رابطہ کیا، لیکن کامیاب نہیں ہوسکے، مودی کو پیغام دیا مذاکرات کے ذریعے اختلافات ختم کریں، برصغیر میں تمام تنازعات کو مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں، خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات استوار کر کے غربت کم کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے خوبصورت ملک ہے، سری لنکا کو سیاحت، تجارت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، پاکستان اور سری لنکا دہشتگردی سے متاثر رہے، دہشتگردی کے باعث پاکستان اور سری لنکا کی سیاحت بھی متاثر ہوئی۔ عمران خان نے سری لنکن سرمایہ کاروں کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے ساتھ خصوصی اقتصادی زونز قائم کر رہے ہیں۔

عمران خان نے سری لنکن ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور کہا کہ دونوں ممالک میں کھیل کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، کرکٹ پاکستان اور سری لنکا دونوں کی عوام کاپسندیدہ کھیل ہے۔

کولمبو ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان اور سری لنکا کے وزیراعظم مہندرا راجا پکسے نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سری لنکن سٹیٹ منسٹر فار کامرس اجیت نیوات نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔

کانفرنس سے قبل وزیر اعظم عمران خان اور سری لنکن صدر کے مابین ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

امریکی گالفر ٹائیگر ووڈ ٹریفک حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل

Wed Feb 24 , 2021
امریکی گالفر ٹائیگر ووڈ ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے، انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ لاس اینجلس سے باہر پیش آیا، ٹائیگر ووڈ کو ٹانگوں پر گہرے زخم آئے ہیں جس کی وجہ سے ان کا کیرئیر ختم بھی ہوسکتا ہے، وہ تیز رفتاری سے […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031