جنوبی ایشیا کے متعدد ممالک میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 7.5 تک ریکارڈ

زبیر احمد ۔ ای این این نمائندہ

آپ کو تازہ ترین خبر سے آگاہ کرتے ہیں کہ
جنوبی ایشیا کے متعدد ممالک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تاجکستان میں ہونے والے زلزلے کی شدت 7.5 تک ریکارڈ کی گئی ہے ۔

زلزلے کا مرکز تاجکستان کے قریب 80 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ جبکہ زلزلے کے جھٹکے افغانستان، پاکستان، بھارت ، چین اور نیپال میں بھی محسوس کیے گئے ہیں ۔

زلزلے کی سب سے زیادہ شدت افغانستان میں 7.5 ریکارڈ کی گئی ۔
جبکہ بھارتی شہر ہریانہ میں زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے، قندھار، اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، پشاور، چندی گڑھ، ہریانہ، اترکھنڈ ، جموں و کشمیر اور دہلی میں بھی محسوس کیے گئے ہیں ۔ پاکستان میں زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ جمعہ کی رات کو لاہور، اسلام آباد، پشاور، گلگت بلتستان، ملتان، سوات، راولپنڈی، آزاد کشمیر، ہنزہ، اسکردو، مردان سمیت ملک کے کئی شہروں میں شدید زلزلہ آیا جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

اس دوران لوگ مسلسل باآواز بلند کلمہ طیبہ اور اللہ اکبر اللہ اکبر کا ورد کرتے رہے۔ تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 6 عشاریہ 4، گہرائی 80 کلومیٹر اور مرکز تاجکستان تھا۔ ماہرین نے اتنے شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس آنے کا الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان مسلسل زلزلوں کی زد میں ہیں۔ خاص کر خیبرپختوںخوا کا سوات ریجن آئے روز زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔ تاہم اب ایک ساتھ ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔
اب تک کے لیے اتنا اپنے میزبان زبیر احمد کو اجازت اللہ نگہبان

یہ خبر زبیر احمد نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شاہ فیصل کالونی پُل پر ٹریفک حادثہ

Sat Feb 13 , 2021
کراچی: شیخ محمد حارث ۔ نمائندہ شاہ فیصل کالونی پُل پر ٹریفک حادثہ، 3 رینجرز اہلکار سمیت 7 افراد زخمی کراچی: تیز رفتار کار بے قابو ہوکر پیٹرولنگ پر معمور رینجرز کی موبائل سے جا ٹکرائی، کراچی: زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس Rpt Sheikh Muhammad Haris Crime Reporter […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031