احمد پور شرقیہ : محکمہ ایکسائز نے احمدپورشرقیہ میں بلا نمبری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا‎

بہاولپور : چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ ۔ڈسٹرکٹ رپورٹر
احمد پور شرقیہ : محکمہ ایکسائز نے احمدپورشرقیہ میں بلا نمبری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا
 تفصیل کے مطابق گزشتہ روز انچارج احمد پور شرقیہ انسپکٹر محمد عابد و انسپکٹر ملک شبیر نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بہاولپور جام سراج احمد کی ہدایت پر  اپنے عملہ کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پرنا کہ بند ی کرتے ہوئے درجنوں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کو چیک کیا اور 12 عدد بغیر نمبر موٹر سائیکل تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ جبکہ 3 عدد تھانہ ڈیرہ نواب صاحب میں بند کیے
 انچارج محمد عابدنے صحافیوں کو بتایاکہ بلا نمبر موٹر سائیکل چلانے والے حضرات کو کوئی رعایت نہ دی جائے گی جو بھی لوگ بلا نمبر موٹر سائیکل چلا رہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ جلدی اپنے موٹر سائیکل رجسٹریشن کروا لیں
ورنہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں  بغیر رجسٹریشن گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو کوئی رعایت نہ دی جائے گی اس موقع پر انسپکٹر شبیر احمد اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔
 
بہاولپور : چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ ۔ڈسٹرکٹ رپورٹر
Posted in Uncategorized

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حکومت ٹرانسپورٹرز کو در پیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں‎

Thu Feb 11 , 2021
بہاولپور : چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ  ۔ ڈسٹرکٹ رپورٹر احمد پور شرقیہ ( ) آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے نائب صدر ملک اصف اعوان نے اپنے لیگل ایڈوائزر سہیل خان دریشک اور معروف ٹرانسپورٹر محمد عمران  کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت […]

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930