باچاخان ایئرپورٹ پر کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

پشاور: (دنیا نیوز) باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی بڑی کارروائی، بیرون ملک کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ منشیات لے جانے والے مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔

مسافرحضرت رحمن غیر ملکی ایئرلائن قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 601 پشاور سے دوحہ جا رہا تھا۔ اے ایس ایف نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جوائنٹ سرچ کاونٹر پرمسافر کے سامان کی تلاشی لی تو کپڑوں میں چھپائی گئی 5 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی جس کی بین الاقوامی منڈی میں کروڑوں روپے مالیت بتائی جاتی ہے۔

اے ایس ایف نے مسافر کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی، مزید قانونی کارروائی کیلئے مسافر کو انٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر، مشہور امریکی ریسلر جان سینا پاکستان آئیں گے: ذرائع کا دعویٰ

Wed Feb 10 , 2021
پاکستانی ریسلنگ لورز کے لیے بڑی خبر ہے کہ سپر سٹار ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا پاکستان آئیں گے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ریسلر جان سینا نجی کمپنی کی دعوت پر رواں سال جولائی میں پاکستان پہنچیں گے۔ امریکی ریسلر اور ہالی ووڈ ایکٹر جان سینا […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930