دیپالپور : ڈھائی ماہ قبل قتل ہونیوالے غلام مصطفی کے ورثاء انصاف کیلئے رل گئے‎

محمد یاسین ۔ نمائندہ Enn

دیپالپور : ڈھائی ماہ قبل قتل ہونیوالے غلام مصطفی کے ورثاء انصاف کیلئے  رل گئے

دیپالپور،میرے خاوند کو دن دیہاڑے تشدد کر کے قتل کیا گیا مگر انصاف نہیں ملا

دیپالپور،شفیق اور سعید نے میرے خاوند کو قتل کیا ،کوئی بھی ہماری نہیں سنتا، بیوہ غلام مصطفی

دیپالپور،ڈاکٹر اور پولیس نے ملی بھگت کر کے ہمارے کیس میں تبدیلی کی،بیوہ غلام مصطفی

دیپالپور،خاوند کے بعد میری اور معصوم بچوں کی زندگی مزید مشکل ہوگئی ہے،بیوہ غلام مصطفی

دیپالپور،ڈی پی او اوکاڑہ ہمارے پاپا کے قاتلوں کو سزا دلوائیں،بچے

دیپالپور،ڈاکٹر خضر مون نے دوسری پارٹی سے پیسے لے کر قتل کی رپورٹ تبدیل کردی،اہل ایہہ

دیپالپور کے نواحی گاؤں بھگوان پورہ میں پانچ نومبر کو دن دیہاڑے ایک نوجوان غلام مصطفی کو شفیق اور سعید وغیرہ نے قتل کردیا تھا مگر اس کے ورثا انصاف کے حصول کیلئے دربدر ہوگئے ہیں۔

غلام مصطفی شاہ کے چھوٹے چھوٹے بچوں نے ڈی پی او اوکاڑہ سے ہاتھ باندھ کر اپیل کی ہے کہ ان کے پاپا کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے۔

غلام مصطفی کی بیوہ نے الزام عائد کیا کہ ان کے خاوند کے قتل کو ڈاکٹر خضر اور پولیس نے مل کر دبایا ہے ۔انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ انہیں انصاف دیا جائے میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جن کی زندگی اپنے پاپا کے بغیر مزید مشکل ہوگئی ہے ۔

میں پردہ دار خاتون ہوں شوہر کے بعد میرا کوئی روزگار نہیں ہے ۔غلام مصطفی کی بیوہ نے وزیراعلیٰ پنجاب ،ائی جی پنجاب اورڈی پی او اوکاڑہ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

https://youtu.be/wJkjl7IHWdw

Posted in Uncategorized

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حیدرآباد : ناجائز تجاوازات کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن کا اعلان‎

Thu Feb 4 , 2021
محمد عتیق غوری ۔ نمائندہ enn حیدرآباد : ناجائز تجاوازات کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن کا اعلان میونسپل کارپوریشن حیدرآباد انکروچمنٹ سیل لطیف آباد کا عملہ لطیف آباد حالی روڈ سبزی منڈی بدین اسٹاپ میں سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر 2 فروری بروز منگل سے ناجائز تجاوازات کے […]

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031