وہاڑی پولیس کی بڑی کاروائی‎

گلفام خان ۔ بیوروچیف
مؤثر ناکہ بندی کے دوران ناجائز اسلحہ و ایمونیشن کی بھاری کھیپ اور وٹک رقم برآمد.ملزم گرفتار
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی زاہد نواز مروت کے زیر نگرانی وہاڑی پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن کی بڑی کھیپ برآمد کر لی۔
  ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم میڈم روبینہ اور ڈی ایس پی سرکل صدر افضل لودھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتلایا کہ پولیس تھانہ دانیوال بھٹہ شادی خان کے پاس ناکہ بندی پر موجود تھی کہ ایک گاڑی کو مشکوک جان کر روکا
جس سے مختلف ویپن کی 24ہزار 7 سو گولیاں و کارتوس اور 63 عدد چھوٹے بڑے آتشیں ہتھیار برآمد کرلئے۔ جن میں 35عدد پسٹل30بور، 18عدد پسٹل 9ایم ایم، 3عدد رائفل 44بور اور7عدد گن 12بور شامل ہیں۔ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم میڈم روبینہ عباس نے بتلایا کہ ملزم نے اپنے مذموم عزائم اور اسلحہ کی سپلائی کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے انتہائی چالاکی سےاپنی فیملی کا کور لینے کی کوشش بھی کی۔
 ڈی ایس پی سرکل صدر افضل خاں لودھی نے مزید بتلایا کہ پولیس نے ملزم امین کو گرفتار کر کے وقوعہ میں استعمال ہونے والی کار اور وٹک رقم 6 لاکھ 21 ہزار بھی برآمد کر کےقبضہ پولیس میں لے لی۔ ملزم اسلحہ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا جسے ایس ایچ او دانیوال محمد عباس,   اے ایس آئی قیصر منظور اور مختار احمد نے ٹیم کے ہمراہ مؤثر ناکہ بندی کے دوران گرفتار کیا۔
جس کی مزید انٹیروگیشن کی جارہی ھے۔ شہریوں نے پولیس کی اس زبردست کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا

گلفام خان ۔ بیوروچیف
Posted in Uncategorized

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پسرورکے علاقہ میں دہشت کی علامت ڈکیت گینگ کے تین ارکان کوتھانہ بڈیانہ پولیس نے گرفتار‎

Mon Feb 1 , 2021
آصف ڈوگر ۔  نمایندہ ای این این نیوز پسرورکے علاقہ میں دہشت کی علامت ڈکیت گینگ کے تین ارکان کوتھانہ بڈیانہ پولیس نے گرفتار کرلیا  ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی موٹرسائیکلیں طلائی زیورات اور ناجائزاسلحہ برآمد پسرور تفصیلات کے مطابق پسرورسرکل کے تھانہ بڈیانہ پولیس نے علاقہ میں دہشت کی […]

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930