رپورٹر ۔ انجنیر صدام افریدی
ضلع خیبر تحصیل باڑہ کے دور آفتادی تیراہ میدان میں فوڈ پوئزننگ کی وجہ سے بے ہوش اساتذہ کرام کے حالت بہتر،احساس پروگرام ضلع خیبر کوآرڈینیٹر واجد خان آفریدی نے ہسپتال میں ان کی عیادت کی،
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام میں حصہ لینے والے اساتذہ جس میں سپروائزرز محمد اسحاق، شاہد آفریدی اور انکے کزن فیاض اللہ نے صبح ناشتے میں چنہ دال کھائے تھے
جس کی وجہ سے انکے معدے پر بوجھ ہو کر بہیوش ہوگئے،
جہاں پر وادی تیراہ میدان میں پاک آرمی کے جوانوں نے انکو فسٹ ایڈز دے کر پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلکس لائے گئے جہاں پر 2 گھنٹوں سے انکی علاج جاری ہے اور اب انکی حالت بالکل نارمل ہے،اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر نے بھی میڈیا کے نمائندوں سے رابطے پر کہا کہ دو اساتذہ اور ایک انکی ساتھی جن کا علاج جاری ہے اور اب انکی حالت کافی بہتر ہے
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے خبریں زیر گردش تھی کہ ان کو زہر دیا گیا ہے تاہم ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم اور ضلع خیبر احساس پروگرام کوآرڈینیٹرز واجد خان آفریدی نے بھی ان کی تردید
کی۔
رپورٹ انجنیر صدام افریدی ای این این نیوز