میڈیا رپورٹر . کلیم حیدر سومرو
شہدادکوٹ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ پورے شہر میں دن بھر گیس کا غائب رہنا معمول بن چکا ہے
سوی گیس میں پریشر کی کمی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کا کوٹو موٹو چوک پر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دھرنے کے باعث 2 گھنٹے ٹریفک معطل رہی
دھرنے کے شرکاء شہباز کوسو احمد نواز عباسی عبد المجید کوسو دلبر مگسی ش ب رہنماء بلال زھری اور دیگر شہریوں نےenn نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک تو گیس میں پریشر کی کمی دوسرا طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے جینا مشکل بنادیا ہے
شہر کے اکثر محلوں میں گیس پائیپ لایننز لیک ہوچکی ہے جس کی وجہ سے گیس پائیپ لایننز میں سیوریج سسٹم کا گندا پانی مکس ہوکر آ جاتاہے گیس انتظامیہ کی نااہلی اور لاپرواہ ہے کے اس پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی
شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کا فوری طور نوٹس لیا جائے
مزید شہریوں نے کہا اگر گیس کا مسلہ فوری حل نہیں کیا گیا تو ہم احتجاج کو وسیع کریں گے جس کا ذمیدار یہاں کی گیس انتظامیہ ھوگی