خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت متعدد پولیس افسران کے تبادلوں اور تعیناتی کا حکمنامہ جاری‎

شاور: ( نمائندہ خصوصی ۔  حمیم اللہ )

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت متعدد پولیس افسران کے تبادلوں اور تعیناتی کا حکمنامہ جاری کردیا گیا.
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کے دفتر سے جاری تبادلوں اور تعیناتی کے اعلامیہ کے مطابق ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر آفریدی کو ایس ایس پی آپریشنز پشاور تعینات کردیاگیا جبکہ انکے پیش رو کیپٹن (ر) منصور امان کو مڈکیرئیر کورس میں شمولیت  کی صورت میں سنٹرل پولیس آفس پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
اسی طرح اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ ظہور بابر آ فریدی کو ڈی پی او ایبٹ آباد تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ پنجاب تبادلے کی صورت میں ڈی پی او لکی مروت عبدالرؤف بابر اور مڈکیرئیر کورس کیلئے منتخب ہونیوالے ڈی پی او مانسہرہ صادق حسین بلوچ کو سنٹرل پولیس آفس پشاور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
حمیم اللہ

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پولیس آفیسر جناب ظفر خان پٹھان کو چوکی انچارج سکندر چوک (تھانہ چکبیدی) بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش

جمعہ جنوری 29 , 2021
صابر علی ۔ نمائندہ ای این این ہم ہونہار ،دبنگ، ایماندار اور فرض شناس پولیس آفیسر جناب ظفر خان پٹھان کو چوکی انچارج سکندر چوک (تھانہ چکبیدی) بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اہلیان علاقہ کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہیں اور […]

کیلنڈر

نومبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  
%d bloggers like this: