زبیر احمد -ای این این رپورٹر
آپ کو تازہ ترین خبر سے آگاہ کرتے ہیں کہ
مصطفیٰ ٹائون کے علاقہ ملتان چوہنگی پر واقعہ ایک دکان میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے نتیجے میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو دکان سے ہزاروں روپے کی نقدی اور دکان کے مالک کا لائسنسی پستول لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تھانہ مصطفیٰ ٹائون پولیس نے دکان کے مالک مجتبیٰ کی درخواست پر نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
اب تک کے لیے اتنا اپنے میزبان زبیر احمد کو اجازت اللہ نگہبان