سینیٹ انتخابات کیلئے ابھی سے ریٹ لگنا شروع ہو چکے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے ابھی سے ریٹ لگنا شروع ہو چکے، معلوم ہے کونسا سیاسی لیڈر پیسے لگا رہا ہے، کرپشن کو روکنے کی ترامیم کے مخالف قوم کے سامنے بے نقاب ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے پیسہ لگا کر سینیٹر بننے والا پیسہ نہیں بنائے گا، سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ کیلئے آئینی ترمیم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے ناکام ہی ہونا تھا، سارے ڈاکو مل کر مجھے بلیک میل کر رہے ہیں، ایک بھگوڑا لیڈر لندن میں بیٹھ کر انقلاب لانا چاہتا ہے۔

وزیراعظم کی قبضہ مافیا کے محلات گرانے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو مبارکباد

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن میری تعریف کرے تو اپنی توہین سمجھوں گا، اپوزیشن کے نامور ڈاکوؤں کی تنقید کو اعزاز سمجھنا چاہیئے، اپوزیشن اور حکومت مل کر پارلیمنٹ چلاتے ہیں، انہوں نے پہلے دن سے پارلیمنٹ کو این آر او کیلئے استعمال کیا، پارلیمنٹ میں عوامی مفاد کی بحث نہیں ہوسکی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیاسی پشت پناہی کے بغیر سرکاری زمینوں پر قبضہ نہیں ہو سکتا، مریم نواز نے قبضہ مافیا سے اظہار یکجہتی کیا، کھوکھر برادران نے 130 کروڑ کی سرکاری زمین پر قبضہ کیا، خود کو مستقبل کا لیڈر کہنے والی مریم نواز قبضہ مافیا کی حمایت کر رہی ہیں، ان کے دور میں ہر رہنما نے سرکاری زمینوں پر قبضے کیے، جب وزیراعظم قبضہ گروپس کی پشت پناہی کرے تو باقی کو کون روکے؟۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کرپٹ آدمی ہیں، ان کو مولانا کہنا علماء کی توہین ہے، فضل الرحمان مدارس کے بچوں کو استعمال کر کے اربوں پتی بنے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں 40 ہزار اکاؤنٹس کا ڈیٹا دیا ہے، چیلنج کرتا ہوں یہ جماعتیں ایک ہزار اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی نہیں دے سکتیں۔

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

میرپورخاص : عوامی پریس کلب میرپورخاص کو مبارک باد دینے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ایڈوکیٹ ملک راجا عبدالحق کی شرکت ‎

جمعہ جنوری 29 , 2021
ڈسٹرکٹ رپورٹر نیک محمد عوامی پریس کلب میرپورخاص کو مبارک باد دینے مشہور سیاسی و سماجی شخصیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ایڈوکیٹ ملک راجا عبدالحق تشریف لائے اور ان کے ساتھ آنے والے سابقہ یوسی ناظم ملک لیاقت علی،ملک عبدالرؤف اور اکبر ناریجو نے سرپسرت اعلیٰ محمد صالح کوری […]

کیلنڈر

مارچ 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: