روس میں فری اسٹائل اسکیئنگ کے عالمی مقابلے ہوئے، میکسم بوروف نے ٹائٹل جیت لیا

روس میں فری اسٹائل اسکیئنگ کے عالمی مقابلے ہوئے، برفیلے ٹریک پر رفتار، ہائی جمپ، قلابازیوں اور توازن کی شاندار مظاہرے کیے گئے، آسٹریلیا کی لارا پیل اور میزبان ملک کے میکسم بوروف نے ٹائٹل جیت لیا۔

روس کے خون جما دینے والے موسم میں لہو گرما دینے والے ایکشن، فری اسٹائل اسکیئنگ ورلڈکپ میں مرد و خواتین کھلاڑی شریک ہوئے۔ برف سے ڈھکی پہاڑیاں توجہ کا مرکز بنی رہیں، دنیا بھر سے آئے اسکیئرز کی رفتار، ہائی جمپ، قلابازیاں اور توازن برقرار رکھنے کی شاندار پرفارمنسز دیکھنے میں آئیں۔

صنف نازک کی مشکل ترین ٹارگٹ پر کمال جمپنگ، آسٹریلیا کی لارا پیل نے کامیابی سمیٹی، آسٹریلوی اسکیئرز نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔ مردانہ کیٹگری میں روس ہی کے ایتھلیٹ فاتح قرار پائے، وہ گذشتہ سال مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، اس بار یادگار پرفارمنس اور جیت سے ان کی خوشی دیدنی تھی۔

فری اسٹائل اسکیئنگ ورلڈکپ کے دیگر مقابلوں کے لئے 23 جنوری سے ماسکو میں میلہ لگے گا۔

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بھارتی پولیس کی کسانوں کے دھرنے ختم کروانے کیلئے کوششیں، یوپی میں کریک ڈاون

جمعہ جنوری 29 , 2021
بھارتی پولیس نے مختلف مقامات پر جاری کسانوں کے دھرنے ختم کروانے کی کوششیں شروع کر دیں، یوپی میں جاری دھرنے پر کریک ڈاون کیا گیا۔ بھارتی ریاست یوپی کے شہر باغپت میں 40 روز سے جاری دھرنے کو ختم کروا دیا گیا۔ رات کے وقت سوئے ہوئے کسانوں کو […]

کیلنڈر

مارچ 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: