کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ڈکیت گروہ کے دو ملزمان گرفتار

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے ڈکیت گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ سے منسلک دو ملزمان مصطفیٰ خان اور عمران عرف مراد گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان نے قصبہ کالونی میں ہیئرڈریسر کی دکان میں ڈکیتی کی تھی اور اسلحہ کے زور پر 4موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات میں ملزمان کو واضح پہچانا جاسکتا ہے۔

گزشتہ 2ماہ کے دوران ملزمان نے 5 مختلف وارداتوں میں 80ہزار سے زائد کیش اور متعدد موبائل فونزچھیننے کا اعتراف کیا، ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مٹھی میں پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 3 روزہ سائیکل ریس کا انعقاد

جمعہ جنوری 29 , 2021
تھرپارکر مٹھی میں پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تیں روزہ سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔ مٹھی میں منعقد سائیکل ریس میں حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹہ، نوابشاہ اور پاک آرمی کی دو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ریس کا ٹریک 180کلومیٹر طویل ہے اور یہ تیں دن […]

کیلنڈر

جون 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: