سندھ میں کرپٹ افسران کی ترقی روک کر انہیں جبری ریٹائر کیا جائے: حلیم عادل کا وزیراعظم کو خط

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وزیراعظم کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ کرپٹ افسران کی ترقی روک کر انہیں جبری ریٹائر کیا جائے، سندھ میں کرپٹ افسران کی جگہ اچھے اور ایماندار افسران کو تعینات کیا جائے، اس رولز پر جلد از جلد عمل درآمد کرایا جائے۔

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ کرپٹ افسران پوسٹنگ پر ہیں، ای اینڈ رولز پر جلد عمل درآمد کرایا جائے، دس سال سے زائد عرصے سے بدعنوان افسران پوسٹنگ پر ہیں، سندھ میں کرپشن کو صوبائی حکمرانوں نے ادارہ بنایا ہوا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ پلی بارگین کرنے کے باوجود کرپٹ افسران عہدوں پر موجود ہیں، کرپٹ افسرن غلط طریقوں سے غریب عوام کا خون چوس رہے ہیں۔

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ڈکیت گروہ کے دو ملزمان گرفتار

جمعہ جنوری 29 , 2021
کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے ڈکیت گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ سے منسلک دو ملزمان مصطفیٰ خان اور عمران عرف مراد گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان نے قصبہ […]

کیلنڈر

ستمبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  
%d bloggers like this: