‘طویل عرصے کے بعد حکومت کے سیاسی سٹرکچر پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں’

فواد چودھری نے کہا ہے کہ طویل عرصے کے بعد حکومت کے سیاسی سٹرکچر پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، ڈھائی سال کے بعد بھی اس کابینہ کے ایک بھی رکن کا کوئی گھوٹالہ نہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی کامیابی ہے اور عمران خان کو اس کا کریڈٹ جاتا ہے، انتظامی اداروں کو کابینہ کی تقلید کرنی چاہیے۔

شریف فیملی نے پنجاب میں قبضہ گروپوں کی سرپرستی کی، فواد چودھری

خیال رہے گزشتہ روز فواد چودھری کا مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب کے اوپر ایک بڑا مافیا رول کرتا رہا ہے، شریف فیملی اور قبضہ گروپوں میں اشتراک چل رہا تھا، یہ لوگ شرمندہ ہونے کے بجائے قبضہ گروپوں کی پشت پناہی پر کھڑے ہو گئے۔

فواد چودھری نے کہا کہ جن افراد سے زمین واگزار کرائی گئی ان پر مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔ اگر حکومتی شخص کسی بھی جگہ پر قابض ہے تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سندھ میں کرپٹ افسران کی ترقی روک کر انہیں جبری ریٹائر کیا جائے: حلیم عادل کا وزیراعظم کو خط

جمعہ جنوری 29 , 2021
قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وزیراعظم کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ کرپٹ افسران کی ترقی روک کر انہیں جبری ریٹائر کیا جائے، سندھ میں کرپٹ افسران کی جگہ اچھے اور ایماندار افسران کو تعینات کیا جائے، اس رولز پر جلد از جلد عمل […]

کیلنڈر

نومبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  
%d bloggers like this: