انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کی پولیس ٹریننگ سنٹر صوابی میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں شرکت

پشاور: ( نمائندہ خصوصی ۔ حمیم اللہ ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کی پولیس ٹریننگ سنٹر صوابی میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں شرکت

٭ پولیس کی پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں بنیادی تربیت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ آئی جی پی
٭ خیبر پختونخوا پولیس ملک دشمن عناصر کو دندان شکن شکست دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ آئی جی پی

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے کہا ہے کہ بنیادی تربیت کا حصول جوانوں کے پیشہ ورانہ کیرئیر بنانے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور پولیس جوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے آپ کو ہر قسم کے تربیتی علوم سے آراستہ کرکے عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کے لیے فیلڈ میں اتریں۔

یہ بات اُنہوں نے آج پولیس ٹریننگ سکول صوابی میں خیبر پختونخوا پولیس کے ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے شرکاءسے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پولیس سربراہ نے کہا کہ پولیس کو قانون کے محافظ کی حیثیت سے ملک اور عوام کے بہترین مفاد میں اپنے فرائض انجام دینے چاہئیں اور ہر قسم کے پریشر اور دباﺅ سے آزاد ہوکر اپنی سروس کے اعلیٰ وقار، اس کی اعلیٰ شہرت اور اس کے دیانتدار انہ کردار کو قائم و دائم رکھنا چاہیے۔ پولیس سربراہ نے کہا کہ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں بنیادی تربیت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ پولیس جوانوں کو ہر قسم کی جدید اور سائنسی بنیادوں پر تربیت سے آراستہ کرنے کے لئے بھر پور کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ معاشرے میں اُنہیں جرائم پیشہ افراد کی جانب سے درپیش چیلنجوں اور خطرات سے موثر طریقے سے نمٹنے کے قابل بنایا جاسکے۔ انہوں نے جوانوں پر زور دیا کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں

اور مظلوم کی داد رسی کو اپنا نصب العین بنائیں۔ آئی جی پی نے پاس ہونے والے جوانوں کو فراہم کی جانے والی تربیت کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اور امید ظاہر کی کہ پاس ہونے والے جوان حاصل کردہ تربیت کو بہتر طور پر استعمال میں لاتے ہوئے تخریب کاروں اور جرائم پیشہ افراد کی جانب سے لاحق خطرات کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

انہوں نے تربیت کے دروان نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے سکول کے تربیتی عملے کے کاوشوں کی بھی تعریف کی جنہوں نے مختصر عرصے میں جوانوں کو بہترین تربیت فراہم کی۔ آئی جی پی نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے جوانوں کو اعلیٰ کارکردگی کے بیجز سجائے اور سکول کو درپیش مسائل کے جلد از جلد حل کرنے کا یقین دلایا۔ قبل ازیں آئی جی پی نے پاسنگ آﺅٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور شرکاءسے سلامی لی۔

اس سے قبل پولیس ٹریننگ سکول صوابی کےپرنسپل نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے سکول کے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ پولیس ٹریننگ سکول صوابی میں اب تک 1787 جوان تربیت حاصل کرچکے ہیں۔ پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں ضلع سوات، ہنگو، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 390 جوانوں نے شرکت کی

حمیم اللہ ۔ نمائندہ

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مسافر پور یونین میں خسرے کے ویکسین کا کام شروع

جمعہ جنوری 29 , 2021
ثنااللہ ۔ نمائندہ enn مسافر پور یونین میں خسرے کے ویکسین کے حوالے علاقے کے آواز سنکر کام شروع کردیا۔۔۔۔۔ آج W H O ڈاکٹر زیب احمد صاحب اور ڈاکٹر نور محمد سائل صاحب نے مسافر پور یونین آکر خسرے کی بیماری کے واکسین پہنچایا اور علاقے کے بعض مقامات […]

کیلنڈر

مارچ 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: