وزیراعظم عمران خان نے ’کامیاب کسان‘ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت کسانوں میں جدید ٹریکٹرز تقسیم کئے جائیں گے۔
دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کل (جمعہ کو)ساہیوال کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے کامیاب کسان منصوبہ لانچ کریں گے۔ اس منصوبے کے تحت نوجوان کسانوں کو جدید ٹریکٹرز بھی تقسیم کئے جائیں گے۔
انکا کا کہنا تھا کہ ہمارا کسان وسائل کی کمی کے باعث پیچھے رہ گیا ہے،تحریک انصاف کی حکومت ان کی مدد کریگی۔ہندوستان میں مودی کی فاشسٹ حکومت کسانوں کا استحصال کررہی ہے۔پاکستان تب ہی ترقی کرے گا جب کسان ترقی کریگا۔