کورونا وائرس میں کمی، سندھ میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کے لئے اوقات کار کی پابندی ختم

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کیسز میں کمی کے بعد ہوٹلز اور ریسٹورینٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کے لئے اوقات کار کی پابندی ختم کر دی ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ ہوٹلز اور ریسٹورینٹس بلا تعطل آؤٹ ڈور ڈائننگ سروس بھی کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر اس سے قبل سندھ حکومت نے آؤٹ ڈور ڈائننگ کے لئے رات دس بجے تک کا وقت مقرر کیا تھا۔

سندھ حکومت کی جانب سے یہ پابندی گزشتہ سال 12 دسمبر 2020ء سے لاگو تھی۔ تاہم پارسل اور ہوم ڈیلیوری کیلئے رات ایک بجے تک ہوٹل اور ریسٹورنٹس کھلے رکھنے کی اجازت تھی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شریف فیملی نے پنجاب میں قبضہ گروپوں کی سرپرستی کی، فواد چودھری

جمعہ جنوری 29 , 2021

کیلنڈر

جولائی 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: