وزیراعظم نے ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد کا گرین سگنل دے دیا

ساؤتھ ایشین گیمز کے حوالے سے اچھی خبر ہے کہ وزیراعظم نے پاکستان میں کھیلوں کے انعقاد کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے تصدیق کی ہے کہ گیمز کے انعقاد کے لیے حکومتی یقین دہانی مل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ساؤتھ ایشین گیمز کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف اور وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ساؤتھ ایشیئن گیمز کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے ساؤتھ ایشین گیمز کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے گیمز کے انعقاد کے لیے سٹیئرنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔ سٹیئرنگ کمیٹی میں اولمپک ایسوسی ایشن سمیت تمام سٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ سٹیئرنگ کمیٹی کے ماتحت آرگنائزنگ کمیٹی قائم کریں گے۔ آئندہ سائوتھ ایشین گیمز کی میزبانی پاکستان نے کرنی ہے۔

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایچ ای سی نے امتحانات کا فیصلہ یونیورسٹیز پر چھوڑ دیا، نوٹیفیکیشن جعلی قرار

جمعرات جنوری 28 , 2021
ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے آن لائن امتحانات کا فیصلہ یونیورسٹیز پر چھوڑ دیا، کمیشن نے آن لائن امتحانات سے متعلق وائرل نوٹیفکیشن کی تردید کی ہے۔ ایچ ای سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر آن لائن امتحانات سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن پھیلایا […]

کیلنڈر

مئی 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: