ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن کیخلاف حکومتی اقدامات کو سراہا، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اس دفعہ بھی اپوزیشن اپنے دور اقتدار کے دوران جمع کیے گئے ڈیٹا پر لڈیاں ڈال رہی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دراصل اپنے اعلامیے میں کرپشن کے خلاف موجودہ حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔

تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل سے درخواست ہے کہ اپنی رپورٹ کا اردو ترجمہ بھی ساتھ ہی شائع کیا کریں۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ہر بار مغالطے کا شکار ہو جاتے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیب نے گزشتہ دو سال میں 363 ارب کی ریکوریاں کیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گزشتہ دو سال میں بازیاب کردہ 300 ارب روپے کی خطیر رقم قومی خزانے میں جمع کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پر بے سر وپا تنقید کرنے سے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے دامن پر لگے کرپشن کے داغ نہیں مٹ سکتے۔ بلاول اور بیگم صفدر اعوان کا الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی میں پیش نہ ہونا کرپٹ ہونے کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے مخالفین اپنی کرپشن کی دم پر پاؤں آنے پر شیر وشکر ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن جتنے مرضی جتن کر لے، وزیراعظم عمران خان سے این آر او نہیں ملے گا۔

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیراعظم نے ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد کا گرین سگنل دے دیا

جمعرات جنوری 28 , 2021
ساؤتھ ایشین گیمز کے حوالے سے اچھی خبر ہے کہ وزیراعظم نے پاکستان میں کھیلوں کے انعقاد کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے تصدیق کی ہے کہ گیمز کے انعقاد کے لیے حکومتی یقین دہانی مل گئی ہے۔ ذرائع کے […]

کیلنڈر

ستمبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  
%d bloggers like this: