خواجہ آصف کو جیل میں گھر کا کھانا اور دیگر سہولیات ملیں گی، عدالت نے اجازت دیدی

احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو جیل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے۔ عدالت نے لیگی رہنما کو گھر کا کھانا، ہیٹر اور طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے خواجہ آصف کی جیل میں سہولیات لینے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ پنجاب کے معزز گھرانے سے تعلق ہے سات بار رکن اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں، سابق وزیر دفاع ہیں بار کے ممبر اور پاکستان کے بزرگ شہری ہیں، انھیں قانون کے مطابق سہولیات دی جائیں۔

ادھر جیل حکام نے بھی عدالت میں جواب جمع کرا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کو علیحدہ سیل میں رکھا گیا ہے، انہیں ٹی وی اور اخبار کی سہولت دی گئی ہے جبکہ ہیٹر اور گھر کا کھانا عدالتی حکم سے مشروط ہوگا۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر خواجہ آصف کی درخواست منظور کر لی اور انہیں جیل میں سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جوبائیڈن نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ایگزیکٹو آرڈرز کی سیریز پر دستخط کر دیئے

جمعرات جنوری 28 , 2021
امریکی صدر جو بائیڈن نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈرز کی سیریز پر دستخط کر دیئے۔ احکامات پر دستخط کرنے کا مقصد لوگوں کی زمین پر تیل اور گیس کی نئی لیز پر پابندی لگانا اور توانائی کی کچھ کھدائیوں کو روکنا ہے، ایگزیکٹو آرڈر کے تحت […]

کیلنڈر

مارچ 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: