مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے پرچم لہرا دیئے گئے، بھارتی فوج کے گھر گھر چھاپے

کشمیریوں نے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں پھر پاکستان کے پرچم لہرا دیئے، بھارتی فوج نے آگ بگولہ ہو کر گھر گھر چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔

سری نگر کے مرکزی دروازے سمیت مقامات پر بھارتی فوج کی موجودگی کے باوجود دلیر کشمیریوں نے پاکستانی پرچم لگا دیئے۔ کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کے اظہار پر بھارتی فوج آگ بگولا ہوگئی اور گھر گھر چھاپے مارے۔

حریت رہنما جاوید احمد میر کو میٹنگ کے دوران ان کے آفس سے گرفتار کر لیا گیا۔ غاصب فوج نے حریت رہنماؤں اور سماجی کارکنوں کی رہائش گاہوں پر چھاپوں کے دوران چادر چاردیواری کو بھی پامال کیا جس پر کشمیریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امن مشق کے ذریعے بحری افواج کا اشتراک، پاک بحریہ کی کامیابی

جمعرات جنوری 28 , 2021
پاک بحریہ کی کثیر القومی امن مشق 2021ء فروری میں منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ مشق سال 2007ء سے ہر دو سال بعد منعقد کی جاتی ہے۔ پاک بحریہ کی اس کاوش کا مقصدہے کہ علاقائی اور دیگر بحری افواج کے مابین مشترکہ تعاون کو فروغ دیتے ہوئے متعدد […]

کیلنڈر

مئی 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: