حاصل پور . ملک اشفاق enn نیوز
حاصل پور منگل منڈی کیٹل مارکیٹ انتظامیہ کی لوٹ مار جنرل بس اسٹینڈ منڈی مویشیاں میں تبدیل منڈی مویشیاں میں سہولیات کا فقدان کیٹل مارکیٹ انتظامیہ کے خلاف بیوپاریوں کا احتجاج
حاصل پور بھاولپور روڈ پر لگائی جانے والی جانوروں کی منگل منڈی لوگوں کیلے وبال و جان بن گئی کیٹل مارکیٹ کمیٹی کا عملہ حکومت کو لاکھوں روپے کا چونہ لگانے میں مصروف آپریش منیجر جہانگیر میڈیا ٹیم کو دیکھ کر منہ چھپانے لگا آنے والے بیوپاریوں کیلے کوئی سہولیات میسر نہیں روز لڑائی جھگڑا معمول بن گیا
اپنی مرضی اور بدعنوانی ہر کیٹل عملہ بیوپاریوں سے جانوروں کی پرچی وصول کر کے پرچی دینے سے انکاری ہیں اور کم مویشی ظاہر کرکے قومی خزانے کو ہر منگل ہزاروں روپے کا ٹیکہ لگایا رہا ہے جس پر بیوپاریوں نے احتجاج بھی کیا ہے
ریسکیو 1122 دفتر کے قریب منڈی ھونے کی وجہ سے راستہ بلاک ایمبولینس کا کسی بھی ایمرجنسی کیلے پونچنا مشکل ہوگیا حاصل پور انتظامیہ فرضی کڈوشنیں بنا کر مال ہڑپ کرنے میں مصروف حاصل پور کی عوام کیلے کچھ سہولتیں میسر کرنا درکنار جنرل بس اسٹینڈ کی جگہ لگی
منڈی مویشاں میں گندگی کے ڈھیر مویشیوں کے درمیان کھانے کے فرشی ہوٹل ٹی سٹال جوس سٹال بلکہ حکیموں کے دواخانے بھی موجود ہیں حکومتی انتظامیہ محکمہ صحت ڈپٹی ڈی ایچ او ہیلتھ بھی خواب خرگوش کے مزے لینے مصروف دیکھائی دیتے ہیں حکومتی انتظامیہ کیلے خواب بن گیا شہریوں کا منگل منڈی کو شہر سے باہر لگانا کا مطالبہ کیا ہے
حکومتی انتظامیہ لوگوں کو کیٹل مارکیٹ انتظامیہ کی لوٹ مار سے تو نہیں بچا سکتی لیکن 1122 کے دفتر کا راستہ کلیئر کرا کر لوگوں کی جان بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔۔جبکہ میڈیا کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر نے ایکشن لیتے ہوئے منڈی مویشیاں شہر سے باہر منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
