اوستہ محمد ( رپورٹر الطاف حسین عمرانی )
دوسرا آل سندھ بلوچستان شھید محترمہ بینظیر بھٹو انویٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ 2021 کے افتتاحی میچ مہمان خاص سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میر حسن خان جمالی نوابززادہ سالار خان جمالی نے ربن کاٹ کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا
جبکہ اس موقع پر افتتاحی تقریب میں میر حسن خان جمالی نوابزادہ سالار خان جمالی کریم بخش خان رند چیف ٹورنامنٹ آرگنائزر شان ثاقب ابڑو نے خطاب بھی کیا
اس موقع پر پر دیگر مہمانان گرامی میں میر کریم بخش خان رند اقلیتی برادری کے مکھی سردار نانک سنگھ سندیپ کمار گرنیزئی اسپورٹس آفیسر عاشق حسین چنا بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما حاجی علی اکبر جتک محمد عالم جتک رئیس فاضل سومرو شفیق احمد سومرو محمد افضل مسعود و دیگر مہمانوں نے شرکت کی ٹورنامنٹ کا پہلا شاندار افتتاحی میچ ینگ گشکوری فٹبال کلب سبی بمقابلہ زیبائے بلوچستان فٹبال کلب پنجگور کے درمیان کھیلا گیا
جو کہ زیبائے بلوچستان فٹبال کلب پنجگور نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا اس ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر شان ثاقب ابڑو آرگنائزر محمد اسلم مستوئی تھے اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد نے گراؤنڈ میں شرکت کی ۔