ملتان میں مردہ قرار دی گئی خاتون نے اگلے روز چلنا شروع کر دیا

زبیر احمد ۔ ای این این رپورٹر

آپ کو تازہ ترین خبر سے آگاہ کرتے ہیں کہ
نشتر اسپتال میں مردہ قرار دی گئی خاتون اگلے روز زندہ ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے نشتر اسپتال میں ایک انتہائی عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے

جہاں مردہ قرار دی گئی خاتون نے اگلے روز چلنا شروع کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ اسپتال میں ایک خاتون کو زخمی حالت میں لایا گیا جو فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئی تھی، لیکن اگلے روز اسی خاتون نے چلنا شروع کر دیا جس کو ایک روز قبل مردہ قرار دیا گیا تھا،ڈاکٹر نے خاتون کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بھی جاری کیا تھا۔

لوگوں نے اسے ایک معجزہ قرار دیا ہے۔کیونکہ ڈاکٹر نے خاتون کو مردہ قرار دیا تھا اور وہی ساری رات مردہ خانے میں ہی رہی لیکن اگلے روز ہی جاگ اٹھیں۔بتایا گیا ہے کہ خاتون کا اب اسپتال میں علاج جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق خاتون پیر کی رات گولی کا نشانہ بن گئی تھی اور اس کے بعد ایمرجنسی روم لایا گیا تھا۔ابتدائی علاج کے بعد خاتون کو وارڈ نمبر 6 منتقل کر دیا گیا تھا۔

نشتر اسپتال کے ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر امجد چانڈیو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایمرجنسی روم میں خاتون کو مردہ نہیں قرار دیا گیا تھا۔ پھر بھی انہوں نے اعتراف کیا کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجراء کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اب تک کے لیے اتنا اپنے میزبان زبیر احمد کو اجازت اللہ نگہبان

زبیر احمد ۔ ای این این رپورٹر

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دوسرا آل سندھ بلوچستان شھید محترمہ بینظیر بھٹو انویٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ 2021 کے افتتاحی میچ

جمعرات جنوری 28 , 2021
اوستہ محمد ( رپورٹر الطاف حسین عمرانی ) دوسرا آل سندھ بلوچستان شھید محترمہ بینظیر بھٹو انویٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ 2021 کے افتتاحی میچ مہمان خاص سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میر حسن خان جمالی نوابززادہ سالار خان جمالی نے ربن کاٹ کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر افتتاحی […]

کیلنڈر

مارچ 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: