بہاولپور . چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ ۔ ڈسٹرکٹ رپورٹر
احمدپورشرقیہ بارایسوسی ایشن احمدپورشرقیہ کے جنرل سیکرٹری تجمل حسین لاشاری ایڈووکیٹ اور تحصیل صدر حافظ مظفرکریم ایڈووکیٹ ،اختر شکرانی ایڈووکیٹ، محمد طاہر نواز ایڈووکیٹ پر مشتمل وفد کی اسسٹنٹ کمشنر نعیم صادق چیمہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔
وفد نے اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر نعیم صادق چیمہ کو بتایا کہ بار میں ڈسپنر ی بار کی جانب سے بنائی جارہی ہے۔ جس کے لئے محکمہ صحت سے ڈسپنسر مقرر کیا جائے۔ جبکہ بار میں آنے والے سائلین کے لئے شیڈ بنانے کے لئے بھی جگہ مختص کی جائے
تاکہ آنے والے سائلین کو دھوپ اور بارش سے محفوظ رکھا جاسکے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اُنہیں یقین دلایا کہ بہت جلد دونوں مسئلے حل کردیئے جائیں گے۔ وکلاء نے مزید اے سی کو بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر 2012 میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے لئے اٹھار ہ کینال تیر ہ مرلے زمین بھی جوڈیشل کمپلیکس کے نا م انتقال ہوچکی ہے۔ اس کی تعمیر کے لئے بھی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے انہوں نے بتا یا کہ بار ایسو سی ایشن کے مرحوم اراکین شبیر افغانی ایڈووکیٹ ، محمد شفیع ڈاونج ، اور عباس گوندل ایڈووکیٹ کے لواحقین کو لاکھوں روپے کے چیک پنجاب بار کے ممبران کے تعاون سے دیئے جاچکے ہیں۔ اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر نعیم صادق چیمہ نے کہا کہ وکلاء ہمارے معاشرے میں انصاف کی فراہمی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اُن کے تمام مسائل حل کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
