بہاولپور . چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ ۔ ڈسٹرکٹ رپورٹر
موٹروے پولیس بیٹ نمبر 21 نے احمدپور شرقیہ میں کمیونٹی فرینڈلی پولیسنگ کا آغاز کر دیا کمیونٹی فرینڈلی پولیسنگ کا مقصد عوام کے ساتھ موٹروے پولیس کا تعلق مضبوط بنانا ہے
بیٹ ایریا میں موجود مساجد کے امام اور متولی حضرات سے میٹنگز کی جارہی ہیں لوگوں کی آگاہی کے لیے ہائی وے پر ہلپ لائن نمبر 130 کے سائن بورڈ لگوائے جارہے ہیں
ہائی وے پر موجود پٹرول پمپس اور ہوٹلز پر لیڈیز واش روم بنواۓ جارہے ہیں روڈ یوزر کی سہولت کے لیے ریڈیو اور کیبل پر آگاہی پروگرام کیے جا رہے ہیں
اس حوالے سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے بھی بھرپور تعاون کی اپیل ہے صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے اپنے شہر اور ہائی وے کو صاف رکھیں جبکہ آج کل کے جدید دور میں ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے موبائل فون پر موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے بارے بریف کیا جا رہا ہے
جو کسی بھی پریشانی کی صورت میں انتہائی فائدہ مند ہے میں اور میری پوری ٹیم اس حوالے سے دن رات مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی موٹر وے پولیس احمد پور شرقیہ ایوب خان لودھی نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا
اس موقع پر آپریشن افسر میاں ممتاز احمد ایڈمن آفیسر محمد ارشد جٹ اور شفقت سندھو بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ موٹر وے پولیس آپ کے محفوظ سفر کے لئے دن رات کوشاں ہے
