بہاولپور . چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ ۔ ڈسٹرکٹ رپورٹر
احمدپورشرقیہ تحصیلدار وسب رجسٹرار محمدظفرعلی مغل نے اپنے دفترمیں کام کے سلسلہ میں آنے والے سائلین سے کہا کہ محکمہ ریونیوکے تمام آفیسر و اہلکاروں کو سخت ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ اپنے دفاتر میں مقررہ وقت پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ اپنے کاموں کے سلسلہ میں آنے والے سائلین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے
اورسائلین کے مسائل جلد حل کرنے میں مددمل سکے۔انہوں نے کہا کہ ریونیو اہلکار عوام کے خادم ہیں، اگر میرے عملے کاکوئی اہلکار،افسریاپرائیویٹ ٹاؤن کسی سے کام کی مدمیں رشوت طلب کرے
تو وہ براہ راست مجھ سے رابطہ کرے تاکہ محکمہ کا نام بدنام کرنے والے ایسے کرپٹ عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔محکمہ ریونیوکے تمام اہلکار سائلین کو خوار کرنے کی بجائے ان کے کاموں میں آسانیاں پیداکریں اور میرٹ پر کام کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں،اوپن ڈورپالیسی کے تحت کام کریں
انہوں نے مزید کہا کہ میں عوام کی خدمت کیلئے بیٹھاہوں میرے دفترکے دروازے ہر وقت ہرخاص وعام کیلئے کھلے ہیں۔اس موقع سابق چیئرمین،ممبرضلع کونسل ونمبردارملک فیض بخش کھاڑک، بشیراحمد پٹواری اور محمدحشمت بھی موجود تھے۔
