ضلع باجوڑ : ( نمائندہ خصوصی ۔ حمیم اللہ )
چیئرمین ریحان زیب خان کا آج کبینٹ اجلاس سے پہلے کبینٹ ڈویژن میں وفاقی منسٹر علی محمد خان اور وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات، ملاقات میں یوتھ آف باجوڑ کے ایوارڈ شو کیلئے دعوت کے ساتھ ساتھ ایچ ای سی سٹوڈنٹس ایشو اور احساس کفالت کو قبائلی اضلاع میں نئے رجسٹریشن پر بات چیت
یوتھ آف باجوڑ کے ایوارڈ شو میں علی محمد خان مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے
اس کے علاوہ ثانیہ نشتر بھی باجوڑ کا دورہ کریں گے۔ یوتھ آف باجوڑ کے تاریخی ایوارڈ شو کی فائنل تاریخ کا فیصلہ مہمانوں کے شیڈول کے مطابق کیا جائے گا۔
ایوارڈ شو میں خصوصی شرکت کیلئے گورنر خیبرپختونخوا سے بھی درخواست کی ہے۔ ایوارڈ شو میں صوبائی منسٹر عشر وزکات انور زیب خان، ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض خان شیر پاؤ، کمانڈنٹ اینڈ بریگیڈیئر باجوڑ سکاؤٹس، ایم این اے گل ظفر خان، ایم این اے گل داد خان، ایم پی اے سیراج الدین خان، ایم پی اے اجمل خان مہمان ہوں گے۔ اس کے علاوہ علاقائی و سیاسی مشران، علماء، تمام سرکاری محکموں کے سربراہان، کالجز پرنسپلز ، مقامی فلاحی تنظیموں کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا جائیا گا
ایوارڈ کیلئے نامزد لوگوں کو تین دن پہلے دعوت نامے بھیج دی جائیں گے۔
ای این این سے بات کرتے ہوئےیوتھ آف باجوڑ کے پریس سیکرٹری سید نبی نے کہا کہ تاریخی ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے ہر کسی سے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی خواہاں ہیں
