سعودی عرب میں زوردار دھماکا، ہوائی اڈے پروازوں کیلیے تاحکم ثانی بند

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے تاہم فوری طور پر اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ دھماکے کی جگہ اور نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ ریاض پر ایک میزائل داغا گیا ہے جسے دفاعی فضائی نظام نے ناکارہ بنا دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں تباہ ہونے والے میزائل کو دکھایا گیا ہے جبکہ ریاض کے ہوائی اڈے کو پروازوں کی آمد ورفت کےلیے تاحکم ثانی بند کر دیا گیاہے۔

گزشتہ ہفتے کے روز بھی اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

 

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

احمد سائنس سکول میں ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے موبائل لائبریری انعقاد

بدھ جنوری 27 , 2021
انعام اللہ ۔ نمائندہ enn

کیلنڈر

مارچ 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: