اداکارہ تارا محمود کس معروف حکومتی سیاستدان کی بیٹی ہیں؟

پاکستان کی معروف اداکارہ تارا محمود، جنہوں نے 2004 میں شوبز میں کیریئر کا آغاز کیا تھا اور میرے نام، تجھے پتا تو چلے اور آئے نا جیسے گانے گائے، ڈرامہ انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ تارا محمود نے سرکاری ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے  انسپکٹر کھوجی  سے ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کیا اور اس وقت سے اب تک تارا محمود ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ تارا محمود کا اداکاری کے علاوہ ایک اور ایسا منفرد حوالہ ہے جو مداحوں کے لیے حیرانی کا باعث ہے۔ اداکارہ تارا محمود پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی صاحبزادی ہیں۔

کچھ روز قبل تارا محمود کی جانب سے اپنے والد اور وزیر تعلیم شفقت محمود کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی جس کے بعد مداح یہ جان کر حیران رہ گئے کہ اداکارہ پاکستان کے مقبول سیاستدان کی بیٹی بھی ہیں۔

اداکارہ کی ایک جڑواں بہن بھی ہیں اور وہ مجموعی طور پر تین بہنیں ہیں، تارا محمود اس سے قبل بھی نے اپنے والد اور اہل خانہ کے ساتھ تصاویر شیئر کر چکی ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ٹبہ سلطان پور : قانونی کارروائی کا آغاز

بدھ جنوری 27 , 2021
عمر نواز خان . ڈپٹی بیوروچیف وہاڑی Enn news ٹبہ سلطان پور موٹرسائیکل چور 12سالہ لڑکا نکلا ٹبہ سلطان پور وارڈ نمبر6 حبیب کمبو کے گھر کے باہر کھڑی بائیک بارہ سالہ لڑکا لے کر فرار ہو رہا تھا کہ اہل محلہ کے بتانے پر موٹرسائیکل مالک اس کے پیچھے […]

کیلنڈر

اکتوبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: