پی ڈی ایم کو اپنی منزل کا پتہ نہیں کہ اسے کس طرف جانا ہے: شاہ محمود

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو اپنی منزل کا پتہ نہیں کہ اسے کس طرف جانا ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم بغیر منزل کا کا رواں ہے ، پہلے استعفے دے رہے تھے، پھر لانگ مارچ اور اب تحریک عدم اعتماد۔ مفادات کی بنیاد پر بننے والا اتحاد کبھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ لیگی رہنما جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ عوام کے سامنے ان کی اصلیت عیاں ہو چکی ہے، عوام کا بھاری منڈیٹ رکھنے والی حکومت کو گرانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔

وفاقی وزیر خارجہ نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آئینی مدت پوری کریں گے، قومی دولت لوٹنے والوں کو کبھی این آر او نہیں ملے گا ۔

سفارتی حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سفارتی محاذ پر پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، سابقہ دور حکومت میں وزیر خارجہ کا تقرر نہ کرکے پاکستان کو سفارتی محاذ پر کمزور کیا گیا، دنیا کے ہر کونے میں پاکستان کا بھر پور مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، نومنتخب امریکی قیادت سے قریبی راوبط استوار کرنے کے خواہاں ہیں، چین 5 لاکھ ویکسین ڈوزز 31 جنوری تک پاکستان کو تحفتاً مہیا کردے گا

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

میلسی : غلام مصطفی صابری کی نیوز رپورٹ

اتوار جنوری 24 , 2021
میلسی : رپورٹر ۔ غلام مصطفی صابری سول ڈیفنس کی جانب سکیورٹی اہلکار لڈن منڈی ڈیوٹی کو یقین بنانا چاہتے ہیں محمد حسین سول ڈیفنس افسر مجاہد غلام مصطفی بھی شامل ہیں اور سول ڈیفنس کے عوام کے تحفظ کے لیے سول ڈیفنس کے جوآن تعینات کیے جاتے ہیں D.C.O […]

کیلنڈر

مارچ 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: