نیب کا انکوائری پر دفعہ 23 کےتحت اکاؤنٹ بلاک کرانا خلاف قانون قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے نیب کے انکوائری پر دفعہ 23 کےتحت اکاونٹ بلاک کرانے کو خلاف قانون قرار دیدیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے نیب انکوائریز پر ملزمان کے بنک اکاونٹس روکنے پر فیصلہ سنایا، فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ نیب انکوائری پر دفعہ 23 کےتحت اکاونٹ بلاک کرانا خلاف قانون ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب نے انکوائری پر اثاثے منجمد کرنا ہوں تو دفعہ 12 کے تحت آرڈر کرے۔ قانون کے مطابق نیب انکوائری،انویسٹی گیشن جلد مکمل کرے لیکن کئی سال لگ جاتے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق سالوں تک محض الزام پر بنک اکاونٹس بلاک کرنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، تفتیشی ایجنسی کی تاخیر کی وجہ سے شہری کوخرچ کےلیے اکاونٹ سے رقم نکالنے سے کیسے روکا جاسکتا ہے؟ اگرگناہ گار کو سزا دینا ریاست کا کام تو شہری کو اپنی رقم استعمال کا حق دینا بھی ضروری ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ 20 جنوری: متعدد نجی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے دفاتر سیل

اتوار جنوری 24 , 2021
رپورٹر – عبدالقدیر کوئٹہ 20 جنوری: متعدد نجی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے دفاتر سیل۔ میونسپل مجسٹریٹ عبدالباسط بزدار // انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل محمد قاسم خان۔ کوئٹہ: نوٹس کے باوجود ایڈورٹائزمنٹ بورڈ اور وال چاکنگ کے ٹیکس واجبات جمع نہ کرانے پر دفاتر سیل کئے۔ میونسپل مجسٹریٹ عبدالباسط بزدار // […]

کیلنڈر

مارچ 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: