شیر گڑھ ( عبداللہ ۔ پریس رپورٹر ای این این نیوز مردان) شیرگڑھ پریس کلب کے سابقہ صدربخت اللہ جان حسرت اورشیرگڑھ پریس کلب میں ممبرشب کے لیۓ عدالت سے رجوع والے ارکان نے مشترکہ طورپر شیرگڑھ پریس کے سالانہ انتخابات سیشن 2021کے نتائج کانوٹیفیکیشن روکنے کیلیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج 1تخت بھائی سیدیاسرشبیرکی عدالت میں حکم امتناعی حاصل کرنے کیلیۓ مقدمہ دائرکرکے نتائج کو چیلج کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق شیرگڑھ پریس کلب کے سالانہ انتخابات اس ماہ کےپندرہ تاریخ کو شیرگڑھ پریس کلب میں منعقد ہوۓ تھے اور عین ایلکشن کے دن اس وقت ڈرامائی صورتحال پیداہواجب پریس کے مستقل ممبر شب کیلیے عدالت جانے والے ارکان ولی خان،عبداللہ ،فرہادعلی،نصراللہ حسرت وغیرہ نے عدالت سول جج تخت بھائی راشد علی کا حکم و فیصلہ ڈگری ایلکشن کمیشن کے ممبران کے روبروپیش کیاجس میں عدالت نے پریس کے خلاف اور ممبرشب کے حق میں مقدمہ کرنے والوں حق میں فیصلہ صادرکیاتھا۔لیکن ایلکشن کمیشن کے ارکان نے قانونی پیچدگی کے باعث مقدمہ کرنے والے ارکان کو ووٹ کا حق نہیں دیا اورایلکشن کو سابقہ شیڈول کے مطابق جاری رکھا۔
اسکے علاوہ صدارت کے امیدوار بخت اللہ جان حسرت نے صدارت کی ایلکشن جینتنے والے امیدوارجمیل الرحمان شاھین کے کاغذات پر بھی اعتراض اٹھایااور اسکی باقاعدہ تحریری درخواست ایلکشن منعقدہ کرنے والے کمیشن کو دی لیکن کمیشن کا کہنا تھا کہ اب بہت دیر ہوگئی ہے۔
ای این این نیوز مردان کو اپنی ذرائع سے معلوم ہواہے کہ دونوں فریقوں نے نتائج کو عدالت میں چیلنج کیاہےجبکہ عدالت نےحکم امتناعی کے لیے الیکشن کمیٹی سمیت مخالف فریق کو نوٹس جاری کرکے اگلی پیشی کی تاریخ 3 فرروی 2021 مقرر کی ہے
