یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم

Toggle navigation

یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم
Published On 22 January,2021 10:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ رمضان المبارک تک قیمتوں کے حوالے سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔ عوامی نمائندے شہریوں کی فلاح کیلئے اسمبلیوں میں آواز اٹھائیں۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اجلاس کو بریفنگ دی۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ سات ہفتوں میں پیاز، ٹماٹر اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ آئندہ کچھ ہفتوں میں گھی کی قیمتوں میں بھی کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

وزیرِاعظم عمران خان سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے پارلیمانی ممبران نے بھی ملاقات کی اور حلقوں کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوامی نمائندے شہریوں کی فلاح کیلئے اسمبلیوں میں آواز اٹھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرے گی۔ چاہتے ہیں کہ اراکین سینیٹ شفاف طریقے سے منتخب ہو کر آئیں۔

ابوظہبی گروپ کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔ حکومت بین الاقوامی سرمایہ کار کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سابق ایم پی اے مخدوم سید مسعود عالم

ہفتہ جنوری 23 , 2021
ڈیجیٹل جر نلسٹ ۔ جام بخت علی سابق ایم پی اے مخدوم سید مسعود عالم نے کہا کہ اللہ آباد لیاقت پور ون وے روڈ کے پہلا فیز کی تعمیرکا کام میرے دورمیں مکمل ہوا ہے جبکہ منظورشدہ دوسرے فیزکی تعمیرکےفنڈکی عدم دستیابی کی وجہ سے تعطل کاشکارہے لہٰذاایم این […]

کیلنڈر

مارچ 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: