سوات اور خیبرپختونخواہ کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زبیر احمد – ای این این رپورٹر

تازہ ترین خبر سے آپ کو آگاہ کرتے ہیں کہ
سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے، زلزلے کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات کو ایک مرتبہ پھر ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخواہ کے سوات ریجن اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے کافی شدید تھے۔

سوات شہر اور دیر کے کئی علاقوں میں زلزلے کی زیادہ شدت محسوس کی گئی، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان مسلسل زلزلوں کی زد میں ہیں۔ خاص کر سوات ریجن آئے روز زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔ جبکہ چند روز قبل ہی خیبرپختوںخواہ، اسلام آباد اور پنجاب میں 2 مرتبہ شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زبیر احمد – ای این این رپورٹر

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ﻓﯿﺼﻞ ﺁﺑﺎﺩ میں فائرنگ

جمعہ جنوری 22 , 2021
زبیر احمد – ای این این رپورٹر آپ کو تازہ ترین خبر سے آگاہ کرتے ہیں کہ فیصل آباد میں پولیس کی پنجاب ہائی وے پر کار پر فائرنگ نتیجے میں ایک شخص ہلاک۔ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻠﯽٰ ﻋﺜﻤﺎﻥ ﺑﺰﺩﺍﺭ ﮐﺎ ﻓﺎﺋﺮﻧﮓ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﺟﺎﮞ ﺑﺤﻖ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﭘﺮ ﺍﻇﮩﺎﺭ […]

کیلنڈر

مارچ 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: