کوٹلی مراد بستی رئیس نبی بخش کے رہائشیوں کا احتجاج
انتظار اکرم واھگہ . نمائندہ
ای این این نیوز خانپور
رحیم یارخان
موضع کوٹلی مراد بستی رئیس نبی بخش کے رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ عاشق سیال کریم بخش سیال اسلم تھکنہ جام تھکنہ رئیس
فاروق پنوار نے ہمارے گھروں اور بستی کو جانے والی سڑک پر چار دیواری تعمیر کرکے بند کردی ہے
لیکن محکمہ مال کی رپورٹ اور ریکارڈ میں سڑک موجود ہے سڑک بند ہونے کی وجہ سے نہ کوئی جنازہ جاسکتا ہے اور نہ کوئی چارہ لے جانے آ نے اور کماد کی فصل ملوں تک نہیں جاسکتی
اور ہم نے محکمہ مال کے پٹواری غلام حسین کو متعدد بار درخواست گزاری لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی
اہلیان بستی والوں نے کمشنر بہاولپور ڈی سی رحیم یارخان اور اسسٹنٹ کمشنر خان پور سے سڑک واگزار کروانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سڑک بند کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جاے