سبی میں بم دھماکہ، چار ایف سی اہلکار شہید

ایف سی کے اہلکار بم ڈسپوزل ٹیم کے ہمراہ نئی چیک پوسٹ قائم کرنے کے لیے راستہ کلیئر کررہے تھے۔

زبیر احمد ۔ ای این این رپورٹر

تازہ ترین خبر سے آپ کو آگاہ کرتے ہیں
بلوچستان کے شہر سبی میں ایف سی اہلکاروں کو بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ واقعہ میں چار ایف سی اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔زرائع کے مطابق ’واقعہ بلوچستان کے ضلع سبی کے نواحی پہاڑی علاقے سانگان میں پیش آیا جہاں ایف سی سبی سکاﺅٹس 154 ونگ کے اہلکار بم ڈسپوزل ٹیم کے ہمراہ نئی چیک پوسٹ قائم کرنے کے لیے راستہ کلیئر کررہے تھے اس دوران نامعلوم افراد کی جانب سے زمین میں چھپائے گئے دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا جس میں 9 ایف سی اہلکار نشانہ بنے۔ان میں سے بعد ازاں چار اہلکاروں نے دم توڑ دیا۔باقی پانچ زخمی اہلکاروں کو علاج کی غرض سے ہیلی کاپٹرکے ذریعے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

زبیر احمد ۔ ای این این رپورٹر

آج کے لیے اتنا اپنے میزبان زبیر احمد کو اجازت اللہ نگہبان

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پسرورکے علاقہ میں دہشت کی علامت ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو تھانہ بڈیانہ پولیس نے گرفتار کرلیا

Thu Jan 21 , 2021
رانا محمد شفیق ۔ نمائندہ پسرورکے علاقہ میں دہشت کی علامت ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو تھانہ بڈیانہ پولیس نے گرفتار کرلیا ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی موٹرسائیکلیں طلائی زیورات اور ناجائزاسلحہ برآمد پسرور : تفصیلات کے مطابق پسرورسرکل کے تھانہ بڈیانہ پولیس نے علاقہ میں دہشت کی علامت […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031