آئی جی IG سندھ، ڈی جی DG رینجرز سندھ، چئیر مین اینٹی کرپشن سندھ اور DG ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نام کھلا خط

شفیق محمود ۔ نمائندہ

I.G Sindh Police,
D.G Rangers Sindh,
D.G Malir Devolepment Athurity,
Chairman Anty Corruption,

آئی جی IG سندھ، ڈی جی DG رینجرز سندھ، چئیر مین اینٹی کرپشن سندھ اور DG ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نام کھلا خط۔

اُمید ہیکہ مزاج بخیر ہونگے۔

شاہ لطیف ٹاؤن جو کہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (MDA) کا اسکیم 25 اے ہے جہاں کی آبادی لاکھوں نفوس پر مشتمل ہے۔ شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک منّظم مافیا ہے۔ جو کہ جعلی کاغذات بناکر مسلح غنڈہ عناصر کے زریعے غریب عوام کے پلاٹوں پر دن دھاڑے قبضہ کر لیتے ہیں۔ وہ غریب کبھی ملیر ڈویلپنٹ اتھارٹی کے دفتر کی طرف بھاگتے ہیں تو کبھی شاہ لطیف ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے چکر لگاتے ہیں۔ مگر افسوس کہ دونوں جگہوں سے ان کی داد رسی/مدد اور انہیں انکا حق دلانے کے بجائے انہیں غنڈہ عناصر/لینڈ گریبرز اور بھتہ مافیا کیساتھ مُک مُکا کرنے پر مجبور کیاجاتا ہے۔ بلآخر تنگ/مجبور اور دلبرداشتہ ہوکر اپنی لاکھوں روپوں کے پلاٹ/ پراپرٹی اُنے پونے ان غنڈہ عناصر کے ہاتھوں بیچ آتے ہیں۔ یا اُن کی جانب سے کئے جانے والے مطالبے پر من و عن عمل کرکے ہی آپ اپنی حق کے حقدار بن سکتے ہیں۔ شاہ لطیف ٹاؤن میں غنڈہ عناصر کو علاقہ پولیس اور ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چند اہلکار و آفیسران نے چند روپوں کی خاطر جس قدر سے انہیں فری ہینڈ دے رکھا ہے ایسا معلوم ہوتا ہیکہ بہت جلد شاہ لطیف ٹاؤن پر لیاری طرز کے گنگ کا قبضہ ہوگا۔ اور پھر یہاں عام عوام تو دور کنار قانون نافظ کرنے والے ادارے کو بھی اپنی رِٹ قائم کرنے کیلئے ایک بہت بڑے آپریشن کرنا ہوگا۔ دن بھر غریب عوام کے پلاٹوں پر مسلح غنڈوں کے مدد سے قبضہ کرنے اور ان سے بتھہ طلب کرنے والوں کے ساتھ رات میں پولیس کی کالی بھیڑیں اور ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کرپٹ عناصر شراب نوشی اور ناچ گانے کی محفلیں سجاتے ہیں۔

ابتک شاہ لطیف ٹاوُن پولیس اسٹیشن میں جس نڈر اور بہادر پولیس آفیسر نے ان غنڈہ عناصر کو چٹی کا دودھ یاد دلایا وہ صرف اور صرف نیک محمد کھوسہ صاحب تھے۔ جنہیں لینڈ گریبرز کے غلط پروپیگنڈہ میں آکر آفیسران نے برطرف کر دیا تھا۔ اگر چہ موجودہ SHO شاہ لطیف کی جانب سے بھی لینڈ گریبرز اور مسلح غنڈہ عناصر اور بھتہ مافیا کی سرپرستی کی کوئی واضع شکایت نہیں ہے مگر ان غنڈہ عناصر کیخلاف کسی قسم کی کاروائی بھی نہیں کی جارہی ہے۔

اسلئے اب بھی وقت ہیکہ حُکام ہوش میں آئے اور چند روپوں کی خاطر کراچی کو ایک مرتبہ پھر آگ و خون کی طرف دکھیلنے والے غنڈہ عناصر/ لینڈ گریبرز/بھتہ مافیا اور انکی سرپرستی کرنے والے اہلکاروں کیخلاف عملی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ تاکہ شاہ لطیف ٹاؤن کی عوام سُکھ کا سانس لے سکیں۔ اور کراچی میں اداروں اور عوام الناس کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں طویل عرصے کے بعد امن کی گھڑی نصیب ہوئی ہے۔ اسکی کیلئے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہ ہوں۔
علاقے میں ہونے والے دیگر جرائم کی سرپرستی اور معاونت بھی یہی لینڈ گریبرز اور غنڈہ عناصر کرتے ہیں۔ شہر بھر میں کی جانے والی چوری/ ڈکیتی اور دیگر جرائم کرنے کے بعد یہ جرائم پیشہ ان ہی مقامات پر پناہ حاصل کرتےہیں۔ اور پھر با آسانی دیگر شہری اور علاقوں کی طرف شفٹ ہو جاتے ہیں۔

اب تک لوگوں کی جیبیں کاٹنے والے یہ غنڈہ عناصر کل کسی کا سر کاٹے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرینگے۔

اس ضمن میں آئی۔جی IG سندھ، ڈی۔جی رینجرز DG سندھ، چئیر مین اینٹی کرپشن، ایڈیشنل آئی۔جی کراچی، DG ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی SSP ضلع ملیر اور SHO شاہ لطیف ٹاوُن سے عاجزانہ اور مخلصانہ اپیل ہیکہ شاہ لطیف ٹاوُن میں سرگرم لینڈ گریبرز اور انکے مسلع غنڈہ عناصر کیجانب سے غریب عوام کے پلاٹوں پر قبضہ کرنے/ تعمیرات کی صورت میں مسلع غنڈوں کے زریعے زبردستی کام بند کروانے اور پلاٹ تعمیر کرنے کیلئے بھتہ طلب کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ تاکہ یہاں جائز کاروبار کرنے والے کاروباری حضرات اور پلاٹ مالکان کو عدم تحفظ کا احساس ختم ہوجائے۔ اور وہ سکھ کا سانس لے سکیں۔

العرض:-
اقبال جمیل،
سماجی رہنماء و
صدر نیشنل سوشل فورم(NSF)کراچی۔

شفیق محمود ۔ نمائندہ
شفیق محمود ۔ نمائندہ
Posted in Uncategorized

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کندھ کوٹ : سنتوش اگروال کی نیوز رپورٹ

Thu Jan 21 , 2021
کندھ کوٹ : سنتوش اگروال کی نیوز رپورٹ

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031